کورونا پابندیوں کا فیصلہ نئے ویرینٹ کی مکمل معلومات آنے پر ہوگا، نوشین حامد

پیر 29 نومبر 2021 13:30

کورونا پابندیوں کا فیصلہ نئے ویرینٹ کی مکمل معلومات آنے پر ہوگا، نوشین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے کہا ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ ’اومی کرون‘ کے باعث پابندیوں کا فیصلہ وائرس کی مکمل معلومات آنے پر ہی ہوسکے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں پارلیمانی سیکرٹری صحت نوشین حامد نے کہا کہ پاکستان نے کئی افریقی ملکوں پر سفری پابندیاں لگائی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اومی کرون وائرس سے متعلق ابھی زیادہ معلومات نہیں ہیں تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ نیا ویرینٹ بہت تیزی سے پھیلتا ہے۔نوشین حامد نے کہا کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون پر ابھی تحقیق جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :