سرگودھا پولیس نے اغواء ہونے والی 19 سالہ مغویہ کو9ماہ بعد بازیاب کر کے اغواء کا معمہ حل کر لیا
مغویہ نے اپنی مرضی سے نوجوان سے پسند کی شادی کر رکھی ہے اور وہ آئندہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے
پیر 29 نومبر 2021 13:47
(جاری ہے)
اس رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویہ کی تلاش شروع کردی جس کی عدم بازیابی پر لڑکی کے باپ نے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی تو معلوم ہوا کہ مدعی نے لڑکی کے اغواء کے دوماہ بعد تھانہ میں درخواست جمع کروائی اور مکمل معلومات فراہم نہ کرنے کے باعث پولیس کوتفتیش میں دشواری کا سامنا کرنا رہا۔
تاہم ڈی پی او ذوالفقاراحمد نے مقدمہ اغواء میں مغویہ کی عدم بازیابی پر خصوصی ٹیم تشکیل دیکر اپنی نگرانی میں تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے اشتہار شوروغوغا جاری کر کے سوشل میڈیا پر مہم شروع کی۔ جس میں گذشتہ روز پولیس تھانہ جھال چکیاں کو اطلاع ملی کہ علاقہ کی ایک لڑکی جوہر آباد میں اپنے شوہر کے ساتھ مقیم ہے جس پر پولیس کی خصوصی ٹیم نے جوہرآباد میں لڑکی کے خاوند تک رسائی حاصل کی اور اس کے ذریعے 9ماہ قبل اغواء ہونے والی دوشیزہ مسماة (ر) کا سراغ لگایا اور پولیس حفاظت میں مغویہ کو عدالت میں پیش کرکے اس کا بیان حاصل کیاجس نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے اپنی مرضی سے پسند کی شادی کر رکھی ہے اور آئندہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔ڈی پی او سرگودھا ذوالفقاراحمد نے کہا کہ وقوعہ کی پولیس کو بروقت اطلاع نہ دینے اور مطلوبہ معلومات فراہم نہ کرنے سے تفتیش مکمل کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے لیکن سرگودھا پولیس نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور روائتی طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے مغویہ کو بازیاب کروا لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
چوہدری تسنیم ناصر اقبال صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کی وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی سے ملاقات
-
کشتی حادثہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کا نقصان پورا نہیں ہو سکتا ، پنجاب حکومت آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے لواحقین کیلئے معمولی سا تعاون لے کر حاضر ہوئے ہیں، ڈی سی جہلم
-
ضلع جہلم میں شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلیاں بہت جلد نظر آئیں گی، ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کو ماڈل ہسپتال بنائیں گے، مریضوں کو علاج کےلیے دوسرے اضلاع میں نہیں جانا پڑے گا, وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے ..
-
پودے لگا کر نہ صرف انسانی آکسیجن پوری ہوتی ہے بلکہ بیماریوں سے نجات ملتی ہے جبکہ شجر کاری ایک نیک کام ہے جسے ہمیں ملکر کر کرنا ہے اور ملک کو سرسبز و شاداب بنانا ہے، ایڈوائزر مستحب ضلع جہلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ایلیٹ پولیس فورس ہیڈ کوارٹر کمیٹی روم میں اجلاس ہوا
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ایلیٹ یونیفارم پہن کر شرکت، ایلیٹ کمانڈوز کی حمزہ کمپنی اور عائشہ کمپنی نے جنرل سلامی پیش کی
-
صارفین کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں کے لئے آگاہی فراہم کی جائے کہ کنزیومر پروٹیکشن کیا چیز ہے اس کے فائدے کیا ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم
-
عید الاضحی کے موقع صفائی ،سیکورٹی اور دیگر انتظامی معاملات کو بہتر طریقے سے حل کئے جائیں گے تمام ادارے اس حوالے سے جامع منصوبہ بندی کریں، ڈی سی جہلم
-
ستھرا پنجاب مہم کو مکمل طور پر فعال کیا جائے اور تمام علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہترین بنائی جائے، ڈی سی جہلم
-
میرپورخاص، پبلک یونیورسٹی میں طلبا کا کثیر تعداد میں اساتذہ کے ساتھ مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
-
جہلم میں متعدد چنگ چی رکشہ جات بغیر رجسٹریشن و روٹ چل رہے ہیں، یہ جہلم کی مصروف شاہراہوں پر کھڑا ہو کر ٹریفک کے معمول کو خراب کررہے ہیں۔ ڈی ایس پی ٹریفک جہلم
-
سرکاری دفاتر میں سائلین اور عملہ کے لیے سہولیات کی فراہمی ضروری ہے دفاتر کی حالت بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں ، ڈی سی جہلم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.