ازبکستان ،گیس دھماکے سے 18 افراد زخمی

پیر 29 نومبر 2021 14:13

ازبکستان ،گیس دھماکے سے  18 افراد زخمی
تاشقند(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) ازبکستان   کے دارالحکومت تاشقند کے  ضلع سرگیلی  میں مزدوروں کےہاسٹل میں گیس دھماکے  کے نتیجے میں 18  افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے نے  ازبک ایمر جنسی وزارت کے حوالے سے بتایا کہ  یہ دھماکا   مقامی وقت کے مطابق  پیر کی صبح    ہاسٹل میں پیش آیا جہاں پر 43 مزدوررہائش پزیر تھے ۔

(جاری ہے)

دھماکے نیتجے میں 18 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ  دھماکے کے بعد ہاسٹل میں آگ لگ گئی جس کوفائر ڈیپاٹمنٹ کے اہلکاران   ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد  بجھانے میں کامیاب ہوئے۔ ریسکیوٹیموں نے تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔پولیس نے بتایا   کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا گیس پائپ لیکج کے باعث کمرے میں گیس جمع ہونے  کی وجہ سے ہوا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :