وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سینئرصحافی ضیاءالدین کےانتقال پراظہار تعزیت

پیر 29 نومبر 2021 14:20

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا سینئرصحافی ضیاءالدین کےانتقال پراظہار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2021ء) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سینئرصحافی ضیاءالدین کےانتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ ضیاءالدین  کی وفات کی خبرسن کرانتہائی صدمہ ہوا ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ ضیاءالدین  کی رحلت سے شعبہ صحافت میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہوگا،مرحوم شعبہ صحافت میں ایک مشعل راہ کا درجہ رکھتے تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم ضیاء الدین کے درجات بلند کرے اور  لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :