
امریکی سفارتخانہ کی جانب سے نیشنل لائبریری آف پاکستان میں تخلیقی تجربہ گاہ کا افتتاح
امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے منسٹر قونصلر برائے اُمور عامہ رے کاسٹیلو اور وفاقی جوائنٹ سیکریٹری قومی ورثہ وثقافتی اُمور ڈویژن محمد مُرید راہموں نے نیشنل لائبریری اسلام آباد میں قائم لنکن کارنر کے اندر ‘میکر لیب’ کے نام سے ایک تکنیکی تجربہ گاہ کا افتتاح کیا
پیر 29 نومبر 2021 15:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 نومبر2021ء) امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے منسٹر قونصلر برائے اُمور عامہ رے کاسٹیلو اور وفاقی جوائنٹ سیکریٹری قومی ورثہ وثقافتی اُمور ڈویژن محمد مُرید راہموں نے نیشنل لائبریری اسلام آباد میں قائم لنکن کارنر کے اندر ‘میکر لیب’ کے نام سے ایک تکنیکی تجربہ گاہ کا افتتاح کیا۔ یہ تجربہ گاہ سائنسی ایجادات میں دلچسپی رکھنے والے اور شعبہ ہائے تجارت اور تعلیم سے وابستہ نوجوان پاکستانیوں کو اپنی تخلیقی سرگرمیوں کو اُجاگر کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور وسائل مہیا کرے گی۔
امریکہ کے سفارتخانے کی جانب سے نیشنل لائبریری آف پاکستان کے اشتراک کار سے قائم کی جانے والی یہ میکرلیب مُلک بھر میں موجود اُنیس امریکی تعلیمی مراکز میں پہلے سے دستیاب اپنی نوعیت کی تجربہ گاہوں میں سے ایک ہے۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ پاکستان میں امریکن اسپیسس کے نام سے قائم امریکی تعلیمی مراکز کے اندر اِکیسویں صدی کی ضروریات پر مرکوز عُلوم جیسا کہ تھری ڈی ڈیزائن اور پرنٹنگ، روبوٹکس، کوڈنگ اور ورچوئل ریئیلٹی کے موضوعات پر مشتمل سائنس، ٹیکنالوجی، انجنیئرنگ، فنون لطیفہ اور ریاضی (ایس ٹی اِی اے ایم) سے متعلق تدریسی سرگرمیوں کا بندوبست کیا جاتا ہے۔
ٹیکنالوجی کی تعلیم اور نئی صلاحیتوں کے حصول کے بعد پاکستان کے تخلیق کار عملی دنیا کے مسائل کا حل پیش کرنے کے قابل بنتے ہیں۔ ایس ٹی اِی اے ایم پروگرام اپنے شرکاء کو امریکہ میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی نت نئی ایجادات سے بھی باخبر رکھتا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منسٹر قونصلر کاسٹیلو نے کہا کہ تخلیقی تجربہ گاہ اور لنکن ریڈنگ لاؤنج نوجوان قائدین کے لیے اپنی تکنیکی صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاونت کی فراہمی کےعلاوہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید گہرا بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے۔
واضح رہے کہ میکر لیب کا عملہ تھری ڈی پرنٹرز، تھری ڈی اسکینرز، بنیادی روبوٹکس، ورچوئل ریئیلٹی، کوڈنگ اور سرکٹس کےبارے میں تربیتی نشستیں منعقد کرے گا۔ میکر لیب کی تمام سرگرمیوں اور تعلیمی پروگرام بلا معاوضہ اور کسی بھی فردکے استفادے کے لیےدستیاب ہیں۔ میکر لیب کی سہولیات کے استعمال کے لیے پیشگی وقت مقرر کرنے کے لیے براہ مہربانی ایل آرایل ڈاٹ اسلام آباد ایٹ دی ریٹ آف لنکن کارنرڈاٹ نیٹ پر اِی میل ارسال کریں۔
لنکن کارنرز امریکی سفارتخانہ اور پاکستان میں منتخب اداروں کے درمیان ایک شراکت داری ہے۔جامعات ،عوامی کُتب خانوں اور ثقافتی مراکز کے اندر واقع لنکن کارنرز ملٹی میڈیا سہولیات سے آراستہ مراکز ہیں جہاں پر آنے والے باہمی روابط پیدا کرتے ہوئے، اپنی انگریزی زبان کی استعداد میں بہتری لا سکتے ہیں اور امریکہ کے بارے میں مختلف طریقوں سے جان سکتے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں متعدد افراد جاں بحق
-
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
-
معیشت کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم عصر کرنے کیلئے ایک ماہ میں ڈیجیٹل پےمینٹس انڈیکس کا اجرا کرنے کا فیصلہ
-
گھوڑوں کا عالمی دن: انسانیت کے قدیم اور وفادار ساتھی کی خدمات کا اعتراف
-
پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول اعلیٰ سطحی یو این فورم میں مرکز بحث
-
ایچ آئی وی کے خلاف تحفظ کی دوا فوری دستیاب کی جائے، ڈبلیو ایچ او
-
والد کو موقع دیا گیا کہ وہ اپنی باقی زندگی انگلینڈ میں ہمارے ساتھ آرام سے گزاریں
-
بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا کچھ اور ہے اسی وجہ سے اپوزیشن متحدہوکر چل نہیں پارہی
-
ن لیگ حکومت خوش قسمت ہے کہ انہیں نالائق اپوزیشن مل گئی
-
وفاقی حکومت اور شوگرملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے
-
ملک کے 100 شہروں میں ممکنہ غیر معمولی موسمی صورتحال کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں چینی کی قیمت 205 تک پہنچ گئی لیکن نہ کوئی چھاپے ہیں نہ ہوئی جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.