خلاف ضابطہ رہائشی یونٹس ریگولرائز کرنے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

پیر 29 نومبر 2021 22:40

خلاف ضابطہ رہائشی یونٹس ریگولرائز کرنے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سندھ میں خلاف ضابطہ تعمیرات کے معاملے پر حکومت کی جانب سے خلاف ضابطہ رہائشی یونٹس ریگولرائز کرنے کے لئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کے قانونی ماہرین نے آرڈیننس کا مسودہ تیار کرلیا، آرڈیننس سے خلاف ضابطہ رہائشی یونٹس کو ایک مرتبہ ہی ریگولرائز کیاجا سکے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آر ڈیننس کے ذریعے ایک مقررہ مدت تک بنائی گئی غیر تجارتی تعمیرات کو قانونی تحفظ دیاجائے گا، آرڈیننس کے ذریعے سابق جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد مجوزہ آرڈیننس گورنر کو بھیجا جائے گا، گورنر سندھ کی منظوری کی صورت میں آرڈیننس نافذالعمل ہوگا۔ذرائع کے مطابق ایسی رہائشی عمارات جن کے خالی کروانے سے انسانی المیہ جنم لے سکتا ہو کو بعض شرائط و جرمانے کے ساتھ ریگولرائز کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :