آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی پریس اینڈ پبلی کیشن کمیٹی کی جانب سے مشاعرے کا اہتمام

منگل 30 نومبر 2021 23:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) شعر و شاعری کے فروغ اور نوجوان شعراء کرام کی حوصلہ افزائی کے لئے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی پریس اینڈ پبلی کیشن کمیٹی کے زیر اہتمام مشاعرے کا انعقاد گل رنگ میں کیا گیا، مشاعرے کی نظامت کے فرائض منصور ساحراورسدرہ کریم نے ادا کئے جبکہ صدارت معروف شاعرہ ثبین سیف نے کی، مہمان خصوصی میں ڈاکٹر عالیہ امام اور پروفیسر ساجدہ پروین ، مہمانانِ اعزازی بشیر خان سدوزئی اور شاہدہ خورشید کنول شامل تھے اس موقع پر دٴْرشہوار نثار بھی موجود تھیں، مشاعرے میں نوجوان شعراء اکرام نے اپنا کلام پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی ، شعراء اکرام میں اسداللہ خان،زرنگر عباس،عزیر قائمی ،محمد بن راشد،زید شیر،محمدعباد ہارون، فرحان جعفری پیکر، عماد نقوی، ڈاکٹر شاہد، تاجور شکیل، طاہرہ صدیق اور منصور ساحرشامل تھے۔

متعلقہ عنوان :