پتوکی پولیس نے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے دو ارکان گرفتار کرلیا

بدھ 1 دسمبر 2021 11:25

پتوکی پولیس نے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے دو ارکان ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) تھانہ صدر پتوکی پولیس نے صدر پتوکی کے علاقوں میں کاروائی کرکے راہزنی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے دو ارکان گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش پتوکی اور اسکے گردونواح میں 10 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور محمد صہیب اشرف گجر نے تھانہ صدر پتوکی پولیس ایس ایچ او طاہر خان کو شاباش دی تھانہ صدر پتوکی پولیس ایس ایچ او طاہر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کرکے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرکے ملزمان ناصر عرف ناصری اور شاہ زیب عرف شیبی کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے تین عدد موٹر سائیکل،اور لوٹی گئی ہزاروں روپے کی نقدی رقم اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ملتان روڈ اور لنک روڈ پر راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے ملزمان نے دوران تفتیش پتوکی اور اسکے گردونواح میں 10 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش شروع کردی ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف کی تھانہ صدر پتوکی پولیس کو شاباش دی

متعلقہ عنوان :