سانگلہ ہل ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کے شیشم کے درخت چوری ہو گئے

بدھ 1 دسمبر 2021 16:32

سانگلہ ہل ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کے ..
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) سانگلہ ہل ٹمبر مافیا اور محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے لاکھوں روپے کے شیشم کے درخت چوری ہو گئے۔

(جاری ہے)

پنڈوریاں چک 122 پولیس چوکی سے تقریباً ایک کلو میٹر کے فاصلے پر روڈ کے اوپر لگے شیشم کے درخت رات گئے چور بڑی تسلی سے کاٹ کر ٹرالی میں رکھ کر فرار ہو گئیپولیس کی غفلت کی وجہ سے شیشم کے قیمتی اور نایاب درخت چوری ہوئے اگر پولیس چوکی کا انچارج رات کو گشت کرے تو اس طرح کے واقعات نہ ہوں۔

عوامی حلقے۔وزیراعظم عمران خاں کا وڑن ہے بلین ٹری سونامی لیکن محکمہ جنگلات اور پولیس کی نااہلی کی وجہ سے ٹمبر مافیا نے شیشم کے لگے قدیم درخت کاٹ لییاہل علاقہ نے اعلی حکام سے کرپٹ اہلکاروں اور ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔