کوٹلی ‘ پولیومہم13دسمبرسی16دسمبرتک جاری رہے گی

بدھ 1 دسمبر 2021 16:52

کوٹلی ‘ پولیومہم13دسمبرسی16دسمبرتک جاری رہے گی
کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2021ء) ڈپٹی کمشنرامجدعلی مغل کی زیرصدارت پولیو مہم کے حوالے سے ضلعی انسداد پولیوکمیٹی کااجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں ایس پی شوکت حیات مرزا،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسیدشفقت حسین شاہ،ڈی ای اومردانہ راجہ منصف دادخان،ڈی ای اوزنانہ سیدہ عندلیب،تحصیل مفتی عابدحسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس کامران گورسی،ڈسٹرکٹ فوکل پرسن محمدشفیع،نمائندہ ڈبلیوایچ اوڈاکٹرمحمدانورنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پولیو انسداد کی مائیکروپلاننگ،ضلع ھذا کاٹارگٹ،گزشتہ مہم کی کارگزاری زیربحث لائی گئی اورآئندہ کی پلاننگ بارے ڈسکس کی گئی۔جبکہ اجلاس میں بتایاگیاکہ پولیومہم13دسمبرسی16دسمبرتک جاری رہے گی۔پولیومہم کے دوران 124945بچے جنہیں 473موبائل ٹیمیں گھرگھرجاکر قطرے پلائینگی۔اس مہم کو119ایریاانچارجزچیک کریں گے اور46یونین کونسل انچارج چیکنگ اورمانیٹرنگ کرینگے۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرخودڈسٹرکٹ لیول پرمانیٹرنگ کرینگے اورڈبلیوایچ اوکانمائندہ باقاعدہ پوری مہم کومانیٹرکرتارہے گا۔مہم سے قبل تمام ورکرزکی ٹریننگ بھی ہوگی اوریہ اس سال کاچوتھاراؤنڈہے۔

متعلقہ عنوان :