بلاول بھٹو کی بھانجے کیساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

چئیرمین پیپلز پارٹی نے اپنی بہن بختاور بھٹو کے نومولود صاحبزادے کو گود میں اٹھاتے وقت لی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 دسمبر 2021 01:01

بلاول بھٹو کی بھانجے کیساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
لاہور  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 دسمبر2021ء) بلاول بھٹو کی بھانجے کیساتھ لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بھانجے کے ساتھ لی گئی تصویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔

(جاری ہے)



بلاول بھٹو نے اپنی بہن بختاور بھٹو کے نومولود صاحبزادے کیساتھ لی گئی تصویر کے کیپشن میں ’مائی ہارٹ‘ لکھا۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چئیرمین پیپلز پارٹی اپنے ننھے بھانجے کو گود میں اٹھائے بیٹھے ہیں۔ 2 روز قبل بختاور بھٹو نے بھی انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ نئی تصویر شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں 10 اکتوبر کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کا نام میر حاکم رکھنے کا اعلان کیا تھا۔