الیکشن کمیشن کا ای وی ایم اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ کے امور پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ انتہائی احسن ہے، وزیر اطلاعات

پارلیمان کے فیصلے تمام اداروں کیلئے مقدم ہیں، انتخابات میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کا کردار انتہائی اہم ہے، چوہدری فواد حسین

جمعرات 2 دسمبر 2021 14:33

الیکشن کمیشن کا ای وی ایم اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ کے امور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کا ای وی ایم اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ کے امور پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ انتہائی احسن ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ پارلیمان کے فیصلے تمام اداروں کیلئے مقدم ہیں، انتخابات میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کا کردار انتہائی اہم ہے اورحکومت ان معاملات پرالیکشن کمیشن سے ہرممکن تعاون کریگی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ کرونا کے باوجود تین سال میں گیارہ لاکھ لوگوں کو تو صرف بیرون ملک نوکری ملی ہے،اگلے دو سالوں میں پوری امید ہے بیس لاکھ لوگ بیرون ملک جائیں گے، ان کی تفصیل اسطرح ہے۔