فرانس میں بھی اومی کرون کا کیس رپورٹ ہوگیا

جمعرات 2 دسمبر 2021 15:36

فرانس میں بھی اومی کرون کا کیس رپورٹ ہوگیا
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا کیس رپورٹ ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اومی کرون ویرینٹ سے متاثر شخص نائجیریا سے واپس آیا تھا۔یورپی یونین پبلک ہیلتھ ایجنسی کے سربراہ کے مطابق یورپی یونین کے 10ممالک میں اومی کرون ویرینٹ کے 42 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقا سے سامنے آنے والی نئی قسم کو ’اومی کرون‘ کا نام دیا ہے۔ماہرین کے مطابق پریشانی کی بات یہ ہے کہ نئی قسم میں مجموعی طور پر 50 جینیاتی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں ، اس کی نسبت کچھ عرصہ قبل دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی کورونا کی ڈیلٹا قسم میں صرف 2 جینیاتی تبدیلیاں پائی گئی تھیں۔برطانوی طبی ماہرین کے مطابق بھی کورونا کی یہ قسم اب تک سامنے آنے والی تمام اقسام میں سب سے زیادہ خطرناک ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خطرناک وائرس کیکیسز کی جنوبی افریقا، یورپ اور اسرائیل میں تصدیق ہوچکی ہے۔