ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان

حسن علی، سرفراز احمد، عماد وسیم اور شعیب ملک سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 2 دسمبر 2021 17:42

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 دسمبر 2021ء ) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ۔ 15 رکنی ٹی ٹونٹی سکواڈ کی کپتانی بابراعظم کریں گے جب کہ نائب کپتان شاداب خان ہوں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، حیدر علی ، افتخار احمد، آصف علی، حارث رئوف، محمد نواز ، شاہین شاہ آفریدی، خوشدل شاہ، محمد حسنین ، عثمان قادر، محمد رضوان، وسیم جونیئر اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔

ون ڈے سکواڈ میں 17 کھلاڑی شامل ہیں اور اس کی کپتانی بھی بابراعظم کے سپرد کی گئی ہے جب کہ شاداب خان ان کے نائب ہوں گے ۔ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، حیدر علی ، افتخار احمد، آصف علی، حارث رئوف، محمد نواز ، شاہین شاہ آفریدی، خوشدل شاہ، محمد حسنین ، عثمان قادر، محمد رضوان، وسیم جونیئر ، شاہنواز دھانی ، سعود شکیل اور امام الحق شامل ہیں ، عبداللہ شفیق ریزرو کھلاڑی کے طور پر قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

فاسٹ بائولر حسن علی، سابق کپتان سرفراز احمد، آل رائونڈر عماد وسیم اور شعیب ملک اس سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 13 سے 22 دسمبر کے دوران نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی ۔