بھکر،تھانہ بہل پولیس کی کارروائی 2موٹر سائیکل چور گرفتار، 2موٹر سائیکل برآ مد

جمعہ 3 دسمبر 2021 16:13

بھکر،تھانہ بہل پولیس کی کارروائی  2موٹر سائیکل چور  گرفتار،  2موٹر سائیکل ..
بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2021ء) تھانہ بہل پولیس کی کارروائی ،2موٹرسائیکل چورگرفتار ،چوری شدہ دو عدد موٹرسائیکل برآمد۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکررانا طاہر رحمٰن خان کی ہدایت پر   ایس ایچ او تھانہ بہل  SI عمران اعجاز سرور معہ دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 چورملزمان مسیمیان محمد ایاز ولد محمد اسلم متعلقہ مقدمہ نمبر 332/21بجرم 381-A،صفدر عباس ولد اللہ وسایا متعلقہ مقدمہ نمبر 336/21بجرم 381-A تھانہ بہل کو گرفتار کرلیا ۔

گرفتار ملزمان سے تھا نہ بہل کے مختلف علاقوں سے چوری کیے جانے والے 2عددموٹر سائیکل برآمد کر لئے ہیں گرفتار ملزمان بغیر پارکنگ اور لا وارث کھڑے کئے گئے موٹر سائیکل چراتے تھے اور دیگر علاقوں میں جا کر فروخت کردیتے تھے ۔برآمد شدہ موٹر سائیکل بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کئے جائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :