گھی کی قیمت میں اضافے ، یوٹیلٹی سٹورز پر گھی نایاب ہونے کیخلاف قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع

جمعہ 3 دسمبر 2021 22:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2021ء) گھی کی قیمت میں اضافے اور یوٹیلٹی سٹورز پر گھی نایاب ہونے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میںجمع کر ادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عام مارکیٹ میں گھی کی قیمت پہلی مرتبہ 400روپے کلو تک پہنچ گئی ہے،یوٹیلٹی سٹورز میں سستا گھی نایاب ہوگیا ہے،یوٹیلٹی سٹورز میں 260روپے ملنے والا گھی غائب ہے،یوٹیلٹی سٹورز پر عام آدمی کو ریلیف نہ ہونے کے برابر مل رہا ہے۔مطالبہ ہے کہ گھی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے اوریوٹیلٹی سٹورز میں سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔