جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

سپریم کورٹ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کی ہے

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر جمعہ 3 دسمبر 2021 23:08

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 دسمبر 2021ء) جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے مقدمے کی سماعت سوموار کو ہوگی، فریقین کو نوٹسز جاری۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیس کی سماعت پیر کے روز ہوگی۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے بنچ بھی تشکیل دے دیا ہے جبکہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے تشکیل دیے گئے بنچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس مظہرعالم خان میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ کے نام شامل ہیں۔