سانحہ سیالکوٹ کے 13مرکزی ملزمان سمیت118افراد گرفتار کرلئے گئے،ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کی آئی جی کے ہمراہ پریس کانفرنس

ہفتہ 4 دسمبر 2021 15:22

سانحہ سیالکوٹ کے 13مرکزی ملزمان سمیت118افراد گرفتار کرلئے گئے،ترجمان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان حسان خاور نے کہا  ہے  کہ سیالکوٹ فیکٹری میں تشدد سے غیر ملکی شہری کی ہلاکت کے واقعہ کی وزیر اعظم اور وزیر اعلی ٰپنجاب خود  مانیٹرنگ کررہے ہیں، 13 مرکزی ملزمان سمیت ایک سو اٹھارہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا   ہے ہفتہ کوآئی جی پنجاب رائو سردار علی خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  انہوں نےبتایا کہ آر پی او گوجرانوالہ کل سے سیالکوٹ میں ہیں ،پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا'حسان خاور کا کہنا تھا کہ چوبیس گھنٹوں میں دو سو چھاپے مارے گئے ہیں جبکہ13 مرکزی ملزمان سمیت ایک سو اٹھارہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا  ہے  اس ضمن میں ایک سو ساٹھ کیمروں سے بارہ گھنٹے کی فوٹیج حاصل کی سی ڈی آر اور موبائل ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا جس کا ویڈیو فرانزک جاری ہے آنجہانی کا پوسٹمارٹم ہوچکا ہے اور  وزارت داخلہ جلدمیت سری لنکن ایمبیسی کے حوالے کر  دے  گی    انہوں نے کہا کہ  اس واقعہ میں ملوث کسی شخص سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ، سرکاری اہلکاروں کی غفلت ثابت ہوئی تو باقاعدہ کارروائی ہوگی ،اس موقع پر آئی جی پنجاب را ئوسردار علی خان نے بتایا کہ جھگڑے کا آغاز دس بج کر دو منٹ پر ہوا،گیارہ بج کر پانچ منٹ پر غیر ملکی شہری کی ہلاکت ہوئی  جبکہ پولیس اطلاع پاکر  جائے وقوعہ پر پہنچی تو  ہلاکت ہوچکی تھی ، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس نے امن وامان پر قابو پایا ، چوبیس گھنٹے سے کم وقت میں دو سو سے زائد مقامات پر چھاپے مارے اور 13مرکزی ملزمان نے اعترافی  بیان بھی دیا ہے ۔