سابق چیئر مین ضلع کونسل لورالائی شمس حمزہ زئی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوامی حقوق کی خاطر موثر اور توانا آواز ہیں، نیئر حسین بخاری

ہفتہ 4 دسمبر 2021 15:59

سابق چیئر مین ضلع کونسل لورالائی شمس حمزہ زئی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری سے پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز جمالی اور سابق وفاقی وزیر سردار محمد عمر گورگیج ،قلات ڈویژن رفیق سجاد، ژوب کے صدر رحمت کدیزئی ،سابق صدر حبیب قادر قلات ڈویژن نے ملاقات کی جس میں سابق چیئرمین ضلع کونسل لورالائی شمس حمزہ زئی ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ۔

چنگیز جمالی نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری امید پاکستان ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے ،شمس حمزہ اور ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ قائد عوام کے فلسفے پر کاربند اور پابند ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی وفاقی جماعت ہے ،پیپلز پارٹی کے ادوار میں قومی خدمات ہمارا اعزاز ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آغازحقوق بلوچستان کا آغاز کیا گیا ،آٹھاوریں آئینی ترمیم کے زریعے صوبوں کو ساحل وسائل پر حق دیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کی امید صرف پیپلز پارٹی ہے۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوامی حقوق کی خاطر موثر اور توانا آواز ہیں ۔