چین اور جارجیا کے درمیان کارگو ٹرین کا آغاز

ہفتہ 4 دسمبر 2021 16:42

چین اور جارجیا کے درمیان کارگو ٹرین کا آغاز
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2021ء) چین اور جارجیا کے درمیان کارگو ٹرین سروسزکا آغاز کر دیا گیا۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق کارگو ٹرین نے ہفتہ کوچین کے شمالی مغربی صوبہ گانسو اور جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی کے درمیان کار گو ٹرین سروسز کا آغاز ہوگیا۔

(جاری ہے)

کارگو ٹرین نے 3.46 ملین امریکی ڈالر مالیت کی مشینری اور آٹو پارٹس لے وووئی شہر سے روانہ ہوئی۔ٹرین  آذربائیجان سے ہوتے ہوئے جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی پہنچنے کے لیے 7ہزار360 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی۔لانژو کسٹمز کے مطابق چین سے جارجیا کولے جانے والی بڑی اشیا میں مکینیکل، الیکٹریکل ، سٹیل اور دیگر مصنوعات شامل ہیں جبکہ جارجیا سے درآمد شدہ سامان میں تانبا، شراب اور تانبے کی مصنوعات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :