وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکا رضا کارانہ خدمات سر انجام دینے والے افراد اور تنظیموں کے عالمی دن پر پیغام

ہفتہ 4 دسمبر 2021 18:18

وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکا رضا کارانہ خدمات سر انجام دینے والے افراد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے رضا کارانہ خدمات سر انجام دینے والے افراد اور تنظیموں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے والے قدرتی آفات میں اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر انسانیت کی مددکرتے ہیں۔رضاکاروں کے جذبے سچے اور مقاصد نیک ہوتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ والنٹیئرزرنگ ونسل سے بالاتر ہو کر مشکل حالات میںلوگوں کے کام آتے ہیں۔

(جاری ہے)

رضا کارانہ خدمات سرانجام دینے والی تنظیموں، اداروں اور افراد کا کردار معاشرے کیلئے مثالی حیثیت رکھتاہے۔دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنا انسانیت کی اعلیٰ اقدار اور دین اسلام کا بنیادی درس ہے۔زلزلہ، سیلاب یا دیگر قدرتی آفات کے دوران رضا کار تنظیموں کا کردارانتہائی اہم ہوتاہے۔انہوںنے کہا کہ اس دن کا بنیادی مقصد عوامی بھلائی کے کاموں میں مصروف افراد اور تنظیموں کو خراج تحسین پیش کر نا ہے اور آج ہمیں انسانی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنیوالے امدادی کارکنان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔