پنجاب یونیورسٹی طلباء تصادم کا تھانہ مسلم ٹائون میں مقدمہ درج

ہفتہ 4 دسمبر 2021 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) پنجاب یونیورسٹی میں جمعہ کے روز یونیورسٹی کی طلباء کونسل اور اسلامی جمعیت طلباء نامی دو تنظیموں کے درمیان ہونے والے تصادم کا باقاعدہ مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تھان مسلم ٹائون میں یہ مقدمہ پنجاب یونیورسٹی کے سکیورٹی آفیسرز محمد زبیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں 13 طلباء کو نامزد اور 35 سے زائد دیگر نامعلوم طلباء کو ملوث کیا گیا ہے ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے 40سے زائد طلباء نے دو گروپوں کے درمیان باہمی جھگڑے کے دوران یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار دفاتر پر ہلا بول دیا۔

ملزمان دنڈوں اور پتھروں سے لیس تھے جنہوں نے دفاتر کے شیشے توڑ دئیے۔ فرنیچر اور دروازوں کو نقصان پہنچایا۔ ملزمان نے یونیورسٹی کے گارڈ کو دھمکیاں دیں۔