پنجاب یونیورسٹی شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام سیمینار

ہفتہ 4 دسمبر 2021 19:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2021ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام ’سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں ہے ‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف ڈیزائنر ندیم واحد ، ڈائریکٹر پوسٹ گریجوائٹ ریسرچ سنٹر آف کریٹو آرٹس پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ندیم واحد نے ڈیزائن کے حوالے سے طلباء کو حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اس کی تیاری کے مختلف پہلوو،ْں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مشہور نعرے ’سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں ہے ‘کے مطابق طلباء کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی حدف حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے ابتدائی تنکنیکس کی مثالوں سے وضاحت کی۔ڈاکٹر احمد بلال نے کہا کہ سیمینارکا مقصد بچوں میں آرٹ کی صلاحیتوں کا اجاگر کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیزائن ہمیشہ سوسائٹی اور کلچر کی عکاسی کرتا ہے۔