محا فل میلا د تعلیما ت نبوی ا پھیلا نے کا ذریعہ ہیں،ڈاکٹر عبد الوہاب

حضور خاتم النبیینؐکی حیا ت طیبہ اہل ایمان کیلئے ایک روشن مثال ہے، ملیر میں محفل میلادسے مفتی مظہر درانی،مفتی احمد نعیمی،علامہ عبد القادر شیرازی،علامہ کامران ،علامہ نسیم صدیقی کا خطاب

اتوار 5 دسمبر 2021 18:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2021ء) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے کہا کہ محا فل میلا د تعلیما ت نبوی ا پھیلا نے کا ذریعہ ہے ،پیارے مصطفیؐ پر ا درود و سلام بھیجنا در حقیقت آپ سے عقیدت کا والہانہ اظہار ہے۔دنیا میں پیغمبر اسلام کی تعلیمات امن و روادری ،عدل و انصاف ،احترام انسانیت کا پیغام پھیلانا ہے ۔

انہو ں نے جامع مسجد قادریہ نزد قائد پارک ملیر میں سالانہ محفل میلاد و گیارہویں شریف سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور خاتم النبیینؐ کی حیات طیبہ اہل ایمان کیلئے ایک روشن مثال ہے۔ نبی کے ذکر کو رب اللعالمین نے بلند کیا ہے ہم رہیں یا نہ رہیں ذکر رسول کی محافل جاری رہیں گی ۔ آپ کے اسوہٴ حسنہ سے زندگی کے ہر شعبہ کیلئے ہدایات ورہنما ئی لی جا سکتی ہے ، مسلمان نبی کریم کی سیرت اپنائیںیہی اطاعت کا نام ہے۔

(جاری ہے)

شرکاء محفل میں شیخ الحدیث مفتی محمد مظہر مختار درانی،مفتی محمد احمد نعیمی،مولانا ابرار احمد رحمانی،علامہ پیر سید عبد القادر شاہ شیرازی،علامہ نسیم احمد صدیقی،علامہ کامران قادری نے بھی خطاب کیا ۔علماء نے کہا کہ ایمان کی تکمیل محبت رسول سے مشروط ہے ،نبی کریم ؐ کی حد درجہ تعظیم و توقیر مسلمان کیلئے ضروری ہے۔ رسول کریم ا نے بنی نو ع انسان کو تہذیب و تمدن ،امن و سلامتی اور انسا نی اخو ت کی معراج کرائی جب تک امت قرآن و سنّت پر عمل پیرا رہی عظمت و شوکت اس کا وقار بنی رہی ۔ اس محفل میں مفتی محمد میاں برکاتی،علامہ سلیم بخاری ،مفتی شفاعت رسول نعیمی،قاری ضیاء اللہ سیالوی،مولانا فرحت حسن خان رضوی،سید کلیم رضا نوری،پروفیسر اسماعیل بدایونی و دیگر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :