) پیپلز پارٹی جمہوری اقدار و روایات کی پاسبان ، باہمی مشاورت سے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے،سید ناصر حسین شاہ
اتوار 5 دسمبر 2021 19:15
(جاری ہے)
پاکستان پیپلز پارٹی نے ہی تمام سیاسی اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اس ملک کو متفقہ آئین دیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بحیثیت صدر پاکستان چیف ایگزیکٹو کے تمام تر اختیارات منتخب وزیر اعظم پاکستان کو منتقل کرکے جمہوری روایات کی سربلندی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری اصولوں کے مطابق ہر حل طلب مسئلے پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور بات چیت کے زریعے معاملات اتفاق رائے سے طے کرنے پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی قوانین کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی، اپوزیشن کی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کے زریعے مسائل حل کرنے کا یقین دلاتی ہے اور ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ قانون سازی میں تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں اکثریتی جماعت ہے اس کے باوجود ہم اپوزیشن کی تمام جائز تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق نائب ناظم طارق حسن کے طرز عمل کو قابلِ تعریف کہتے ہوئے کہا کہ طارق حسن نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے جو سفارشات اور تجاویز پیش کی ہیں ان پر غور کیا جائے گا اور قابلِ عمل تجاویز کو قوانین میں شامل بھی کیا جاسکتا ہے۔سید ناصر حسین شاہ نے توقع ظاہر کی کہ دیگر اپوزیشن جماعتوں بھی باہمی روابط اور گفت و شنید کے زریعے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گی۔اس موقع پر مسلم لیگ ق سندھ کے صدر اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سابق نائب ناظم طارق حسن نے بلدیاتی نظام کے حوالے سے تحریری تجاویز اور سفارشات صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کو پیش کیں اور کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ نائب ناظم کی حیثیت سے ان کے تجربات کی روشنی میں بلدیاتی نظام میں بہتری کے لئے کچھ تجاویز پیش کی جائیں اور اسی مقصد کے لئے وہ وزیر بلدیات سندھ کے پاس آئے ہیں۔ انہوں نے وزیر بلدیات سندھ کی جانب سے مسلم لیگ ق کی تجاویز کا خیر مقدم کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوامی مسائل کے مو ٴثر حل کے لئے سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت کا عمل جاری رہنا چاہئے۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ گئے،صوبائی وزیرداخلہ نےاستقبال کیا
-
آئی جی پنجاب کی خود کارنمبر پلیٹ اور چہرے کی شناخت کا سسٹم بہتر بنانے کی ہدایت
-
خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق کی زیر صدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
-
سورج آنکھیں دکھانے لگا، بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ
-
ڈیفنس کار حادثہ کیس، ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 22مئی تک توسیع
-
خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ڈینگی وائرس بارے اجلاس
-
سندھ حکومت بلاول بھٹو کے وعدوں کی تكمیل کے لئے کوشاں ہے ، سید مراد علی شاہ
-
قصور،8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
-
کراچی: خاتون کو بلیک میل اور قتل کرنے والا دوست گرفتار
-
ملک بھر میں گیس کی قیمتوں کا یکساں فارمولا لانے کی کوششں
-
9 مئی پاکستان کی سیاست میں ایک سیاہ دن ہے،وزیرِ اعلی کے پی چڑھائی کریں گے تو قانون کے مطابق عمل ہو گا، فیصل کریم
-
بانی پی ٹی آئی کے گھر پر چھاپے کیخلاف احتجاج کرنے پر قائم 3 مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3جون تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.