گ* گوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے،سراج الحق
-’’حق دو گوادر کو ‘‘ عوام کی پرامن تحریک ہے،مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پورے ملک میں احتجاج کی کال دیں گے،امیر جماعت اسلامی پاکستان
اتوار 5 دسمبر 2021 21:00
(جاری ہے)
آج گوادرپہنچ رہا ہوں اور’’ حق دو گوادر کو ‘‘تحریک کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کروں گا ۔
جماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری جنرل مولانا ہدایت الرحمن بلوچ گوادر کے مسائل پر عوام کو یکجا کرکے وہاں کے عوام کے لیے امید کی روشن کرن ثابت ہوئے ہیں ۔ہم گوادر کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر صدا بلند کریں گے ۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرجماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے ۔ سراج الحق نے کہا بلوچستان ملک کے کل حصہ کا 44فیصدہے جو کہ معدنیات ، قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے لیکن یہاں کے عوا م کے مقدر میں غربت وبے روزگاری ، پسماندگی حصے میںآئی ہے ۔ قدرتی گیس سب سے زیادہ بلوچستان سے نکلتی ہے لیکن اس کے باوجود پوراصوبہ اس سے محروم ہے۔ حکومت نے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا ہے ۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ عوام یہ سوال اٹھانے میں حق بجانب ہے کہ ٓاخر ان کا جرم کیا ہے کیا وہ دہشت گرد ہیں یاپھر ان کے سہولت کار ہیں کیا انہوں نے فورسز پرحملہ کیا یا پھر غیر قانونی کام کیا ان کا بس یہی جرم تھا کہ انہوں نے گوادر کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ارباب اقتدار و اختیار کو للکارا ۔ مولانا ہدایت الرحمن بلوچستان کے عوام کے ہیرہ ہیں ۔بلوچستان کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا احتجاج ہے جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔امیر جماعت نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے حکومت سے کہا ہے کہ آپ پنجاب ،سندھ ، خیبرپختونخواہ کے عوام کو بے شک نوکریاں اور روزگار دیں ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن گوادر کے سالوں سے آباد عوام سے ان کا روزگار نہ چھینیں ۔حکومت گوادرکے عوام کو صحت عامہ کی سہولیات دیں ،ہم سمند ر کے قریب رہتے ہیں لیکن گوادر کی عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ۔گوادر سمیت بلوچستان کی ساحلی پٹی پر ناکوں اور شناخت کے نام پر بلوچستان کے عوام کے ساتھ تضحیک و تذلیل بند کی جائے ۔سراج الحق نے کہا آج تک تمام حکومتوں نے بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کی محرومیوں میں ہی اضافہ ہی کیا ہے ۔ظالم جاگیرداروں ،وڈیروں اور سرداروں نے بھی عوا م کے حقو ق غضب کردیئے ہیں ۔جماعت اسلامی بلوچستان کے شانہ بشانہ ہے اور ان کے حقو ق اور مسائل کے حل کی تحریک کادستہ بازو ہے ۔ انشاء اللہ جماعت اسلامی بلوچستان کے عوام کو ان کے جائزحقوق دلاکر ہی دم لے گی ۔سراج الحق نے خبردار کیااگر فوری طور پر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اور ان کے رفقا ء پر بے بنیاد اور ان کا نام فورتھ شیڈول نہ نکالا تو مل بھر احتجاج کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.