ایم ٹیگ کے حصول کیلئے وہیکل رجسٹریشن دستاویز کی شرط ختم

شہری اب شناختی کارڈ اور موبائل نمبر مہیا کرکے ایم ٹیگ حاصل کر سکتے ہیں ‘ترجمان سنٹرل زون

پیر 6 دسمبر 2021 13:45

ایم ٹیگ کے حصول کیلئے وہیکل رجسٹریشن دستاویز کی شرط ختم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) ایم ٹیگ کے حصول کیلئے وہیکل رجسٹریشن دستاویز کی شرط ختم کر دی گئی، شہری اب شناختی کارڈ اور موبائل نمبر مہیا کرکے ایم ٹیگ حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان سنٹرل زون کے مطابق شہری اب شناختی کارڈ اور موبائل نمبر مہیا کرکے ایم ٹیگ حاصل کر سکتے ہیں۔یاد رہے عدالت عالیہ کے حکم پر موٹر وے پر ایم ٹیگ کے بغیر گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کا کہا گیا تھا، 7 دسمبر کے بعد موٹروے پر صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں چلیں گی۔

>