رشوت کے لیے نام ایس بی سی اے "سسٹم ریکوائرمنٹ کاسٹ" کی عدالت میں گونج

سندھ ہائیکورٹ نے رشوت طلب کرنے سے متعلق درخواست پر ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

پیر 6 دسمبر 2021 15:06

رشوت کے لیے نام ایس بی سی اے "سسٹم ریکوائرمنٹ کاسٹ" کی عدالت میں گونج
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) رشوت کے لیے نام ایس بی سی اے "سسٹم ریکوائرمنٹ کاسٹ" کی عدالت میں گونج، سندھ ہائیکورٹ نے "سسٹم ریکوائرمنٹ کاسٹ" کے نام پر رشوت طلب کرنے سے متعلق درخواست پر ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ ہائیکورٹ نے "سسٹم ریکوائرمنٹ کاسٹ" کے نام پر رشوت طلب کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

طارق محمود ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ تعمیرات کے لیے تمام تر قانونی ضابطے پورے کیے۔ 29 اکتوبر 2020 کو بلڈنگ پلان کی منظوری کی درخواست دی۔ ایس بی سی اے "سسٹم ریکوائرمنٹ کاسٹ" کے لیے دس لاکھ مانگ رہے ہیں۔ بتایا گیا، 10 لاکھ روپے میں تمام کارروائی پوری ہوگی۔ عدالت نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے 14 دسمبر کو وضاحت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے گزشتہ ایک سال سے بلڈنگ پلان کی منظوری سے متعلق زیر التوا درخواستوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔