آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کراچی کا مئیر پی پی پی کا جیالا ہوگا ، وقار مہدی

کراچی سے پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے جعلی مینڈیٹ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے،معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ

پیر 6 دسمبر 2021 16:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی اور متحدہ کا تخت الٹ دیا، آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کراچی کا مئیر پی پی پی کا جیالا ہوگا۔پی پی پی سندھ جنرل سیکریٹری و معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ وقار مہدی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کراچی سے پی ٹی آئی اور ایم کیوایم کے جعلی مینڈیٹ کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت ابھر کے سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے اراکین اپنی سیاسی وفاداریاں بدلنے اور فرار کے راستے تلاش کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ لالہ عمران جیسے کارکنان کراچی شہر میں خوشگوار تبدیلی ثابت ہوئے ہیں۔ کنٹونمنٹ انتخابات میں پی ٹی آئی اور متحدہ کا عوام نے تختہ الٹ دیا۔ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں کراچی کا مئیر پی پی پی کا جیالا ہوگا۔وقار مہدی نے کہا کہ کراچی کے عوام اب ایم کیو ایم کے کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ وہ وقت گزر چکا جب کراچی کی مئیر شپ کو دہشتگرد اپنا حق سمجھتے تھے۔ لالا عمران کو ملیر کنٹونمنٹ بورڈ کا وائس چیئرمین بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔