ملک عدنان کا تمغہ شجاعت کے اعلان پر وزیراعظم کا شکریہ

پریانتھا ذاتی زندگی میں انتہائی نفیس انسان تھے، کام کے دوران ان کا رویہ سخت ہوتا تھا، گفتگو

پیر 6 دسمبر 2021 16:34

ملک عدنان کا تمغہ شجاعت کے اعلان پر وزیراعظم کا شکریہ
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان نے وزیر اعظم کی طرف سے تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عدنان نے کہا کہ میں میڈیا کا شکر گزار ہوں جس نے حق کا ساتھ دیا، میں نے ملک کا سافٹ امیج پیش کیا۔

(جاری ہے)

ملک عدنان نے کہا کہ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ایوارڈ کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پریانتھا ذاتی زندگی میں انتہائی نفیس انسان تھے، کام کے دوران ان کا رویہ سخت ہوتا تھا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کردیا، جبکہ پنجاب حکومت نے بھی انہیں انسانی حقوق کا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔