خواتین میں ووٹ کی اہمیت بارے سیمینار کل منعقد ہوگا

پیر 6 دسمبر 2021 17:16

خواتین میں ووٹ کی اہمیت بارے سیمینار کل منعقد ہوگا
نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2021ء) : خواتین میں ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے کل ایک سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرسردار ستار کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک مراسلہ کے مطابق عالمی ووٹرز ڈے کے حوالے سے آج( مورخہ 7 دسمبر بروز منگل) بوقت 10بجے گورنمنٹ مسلم پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں ووٹ کی اہمیت کے حوالے سے ایک سیمینار منعقدہوگا۔

(جاری ہے)

جسمیں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔\378