سری لنکن فیکٹری مینجرکے بہیمانہ قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،میاں زاہد حسین

ملزموں اورانھیں بھڑکانے والوں کو قرارواقعی سزا دی جائے تاکہ دوبارہ کوئی قانون ہاتھ میں لینے کی جرأت نہ کرے،چیئرمین بزنس گروپ

پیر 6 دسمبر 2021 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری مینجرکے بہیمانہ قتل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جبکہ اس سلسلہ میں حکومت اور پولیس کا ردعمل بروقت اوردرست ہے۔

ملزموں اورانھیں بھڑکانے والوں کو قرارواقعی سزا دی جائے تاکہ دوبارہ کوئی قانون ہاتھ میں لینے کی جرأت نہ کرے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزسیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں ہجوم نے سری لنکن ایکسپورٹ منیجر پریانتھا کمارا کو توہین رسالت کے الزام میں تشدد کے بعد قتل کرکے لاش جلا دی جوجہالت کی انتہا ہے۔

(جاری ہے)

اس واقعے سے جہاں پاکستان کودوست ملک سری لنکا کے سامنے شرمندگی اٹھانا پڑی وہیں ہمارے دشمن خوشیاں منا رہے ہیں۔ عالمی سطح پرہماری جگ ہنسائی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ اب بہت سی غیرملکی کمپنیاں پاکستان کے بجائے دیگرممالک کا رخ کرلیں گی جبکہ پیشہ ور ماہرین بھی پاکستان آنے سے قبل سوچیں گے۔ اس اندوہناک واقعے کی وجہ سے آنے والی پریشانیوں، مصیبتوں ساکھ اورمعاشی نقصان کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

کئی صنعتکاروں کے مطابق ملکی معیشت میں سیالکوٹ کا کردارتیزی سے بڑھ رہا تھا اوراس شہرکے صنعتکار بھارت اوربنگلہ دیش سمیت کئی حریف ممالک کو بین الاقوامی منڈی میں دھول چٹا رہے تھے۔ بہت سی کثیرالقوامی کمپنیوں نے بھی بھارتی کمپنیوں سے معاہدے منسوخ کرکے سیالکوٹ کی کمپنیوں سے معاہدے کرلئے تھے جس سے کئی ممالک پریشان تھے اورانکی خواہش تھی کہ کوئی ایسا مسئلہ ہو جائے جس سے برآمدی لحاظ سے پاکستان کے دوسرے اہم ترین شہرکی ترقی کو بریک لگایاجا سکے۔

میاں زاہد حسین نے مذید کہا کہ پاکستان کے دشمنوں نے پہلے ہی ملک کے معاشی دل کراچی کوکئی دہائیوں تک قتل وغارت گری اوراندھیروں میں دھکیل کررکھا جس سے ملکی معیشت اور ایکسپورٹ کوزبردست نقصان پہنچا۔ اب کراچی کے حالات میں رینجرز اور پولیس کی مدد سے کافی بہتری آ چکی ہے اورسرمایہ کاروں نے امن وامان کے حوالے سے سکھ کا سانس لیا تھا کہ سیالکوٹ جیسے اہم شہر میں بربریت کا خونی واقعہ پیش آ گیا ہے جس سے عالمی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی اور بے توقیری ہوئی ہے جس سے پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھانے کی کوششوں کو شدید دھچکا لگے گا۔

میاںزاہد حسین نے کہاکہ پاکستانی فیکٹریوں میں کام کرنے والے تمام غیرملکیوں کی حفاطت کے خاطرخواہ انتظامات کئے جائیں اورجنونی جتھے بازی کے سلسلہ کو سختی سے روکا جائی