پی ٹی وی نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو قانونی نوٹس بھیج دیا
چیئرمین پی سی بی کو قانونی نوٹس قومی ٹیم کی سیریز کے نشریاتی حقوق کسی اور چینل کو دینے پر بھیجا گیا ہے، رپورٹ
پیر 6 دسمبر 2021 23:10
(جاری ہے)
انہوں نے موقف اختیار کیا کہ معاہدے کی منسوخی کے پی سی بی کے اس غیرقانونی اقدام پر لاہور کے سینئر سول جج کی عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے حکم امتناع کی درخواست دی گئی تاکہ پی سی بی کو کسی اور فریق سے معاہدہ کرنے سے باز رکھا جا سکے اور وہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز سمیت دیگر کے میڈیا حقوق بھی کسی اور فریق کو نہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے اس معاملے پر حکم امتنازع جاری کردیا اور پی سی بی نے ہماری درخواست کے خلاف اپیل بھی دائر کی لیکن عدالت نے اسے ہمارے حق میں مسترد کردیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جہاں جسٹس رسال حسن بندیال نے بورڈ کی اپیل مسترد کرنے کے فیصلے کو منسوخ کردیا تھا اور اب اس مقدمے کی سماعت 22 دسمبر کو ہو گی۔چیئرمین پی سی بی کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ہمارے علم میں ا?یا ہے کہ پی سی بی نشریات کے لیے معاہدہ کرنے والا ہے جو حکم امتناع کی خلاف ورزی ہے اور پی سی بی کا ایسا کوئی بھی عمل توہین عدالت تصور کیا جائے گا۔نوٹس میں رمیز راجا کو کہا گیا کہ وہ حکم امتناع پر اس کی روح کے مطابق عمل کریں اور اگر ایسا نہ ہوا تو اسے عدالتی حکم کی خلاف ورزی تصور کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سلسلے میں کہا گیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں چیئرمین پی سی بی کے خلاف عدالتی حکم کی نافرمانی، توہین عدالت، ذاتی حیثیت میں اختیارات کے غلط استعمال کی کارروائی ہو سکتی ہے جبکہ فریق ان کے خلاف دیگر قانونی کارروائی کرنے میں حق بجانب ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخواہ کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہم کرنے سے انکار
-
امریکا ایران جنگ بندی جاری رہے گی، معاہدے میں تھوڑا وقت لگ سکتا لیکن معاہدہ ہوجائے گا
-
سزائے موت کا اسرائیلی قانون فلسطینیوں کے خلاف نسلی امتیاز، یو این کمیٹی
-
ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشن گوئی
-
ایران کے پاس کچھ نہیں بچا، یہ ایران پر منحصر ہے کہ وہ ہمیشہ کیلئے ختم ہونا چاہتا ہے یا ڈیل؟
-
ہمارا مؤقف واضح ہے کہ اگر ایک روپیہ بھی کرپشن ثابت ہو جائے تو ہم خود احتساب کیلئے تیار ہیں
-
پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی بہت عزت کرتا ہوں
-
مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
امریکا اپنے جنگی نقصانات سے متعلق جھوٹ بول رہا ہے، امریکا کو اب تک 100ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے
-
وائٹ ہاؤس نے جنگ کے خاتمے اور مذاکرات کیلئے ایران کی نئی تجاویز ملنے کی تصدیق کردی
-
ایران نے مذاکرات کیلئے نئی تجاویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکا کو بھیج دیں
-
ٹرمپ کی ٹیم کا ایران کی بندرگاہوں پرناکہ بندی کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.