زرداری کولوٹی گئی دولت سے تحریک انصاف کے کارکنوںکے ضمیر خریدنے کی کوشش میںمنہ کی کھانا پڑی ‘تحریک انصاف
3کے عوام نے (ن) ،پی پی کی نوٹوںکی چمک کومسترد کرکے ان کی مستقبل کی سیاست کو بھی سرخ جھنڈی دکھا دی ہے مرکزی رہنما جمشیداقبال اورمسرت چیمہ کاضمنی انتخاب سے لا تعلق رہنے پر پارٹی کارکنوں کے اعزازمیں تقریب سے خطاب
منگل 7 دسمبر 2021 11:15
(جاری ہے)
اس موقع پر عبدالکریم کلہواڑ،شبیر سیال ، محمد فیاض بھٹی سمیت دیگر رہنمااورکارکنان کی کثیر تعدادموجودتھی۔
تحریک انصاف کے رہنمائوںنے کہا کہ این اے 133کے ووٹرز نے ثابت کردیا ہے کہ وہ بکائو مال نہیںہیں،ووٹرز نے ثابت کردیا ہے کہ آپ دوہزار ،پانچ ہزار توکیا پانچ لاکھ بھی دو ہم برائے فروخت نہیںہیں۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی یہ تاریخ ہے کہ یہ لڈو پہلے کھا لیتے ہیں سوچتے بعد میںہیں اورروتے بھی ہیں،کیا یہ ان کی سیاست کیلئے لمحہ فکریہ نہیںہے کہ خودکو سب زیادہ مقبول اور آرپار کرنے والی جماعت جوعام انتخابات میں 90 ہزارووٹ لیتی ہے آج نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھولنے کے باوجود 40ہزارووٹوںپر آ گئی ہے ۔ان کے ووٹوںپر آصف زرداری نے ڈاکہ ڈالاہے ،آصف زرداری ہماری سیاست پر نہیں بلکہ بریانی والی مسلم لیگ (ن) کی سیاست پر بھاری ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک نظریے اورتحریک کا نام ہے اسے نوٹوں کی چمک سے شکست نہیںدی جا سکتی۔ انہوںنے کہا کہ شریف خاندا ن اور ان کی جماعت کے لوگ ایک اقامہ کیغلام ہیں،نوازشریف کے پاس اقامہ تھا ،ان کی صاحبزادی کا خادمہ کا اقامہ تھا، ان کے وزیر دفاع نے اقامہ رکھا ہوا تھا ، دیگر بہت سے لوگ ہیںجو اقامہ ہولڈرتھے،اصل میں اقامہ چوری کرنے کا نسخہ او رلائسنس ہے، اس ملک کا وزیراعظم دوسرے ملک کا اقامہ لے کرکاغذوںمیں وہاں نوکری کیسے کرتاہے ،سکیورٹی گارڈکیوںرہتاہے،منیجرکیوںبن کررہتا ہے ، اقامے پاکستان سے چوری کئے گئے پیسے کوٹھکانے لگانے کالائسنس تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کریںگے ،ہم رکن اسمبلی ،وزیر اورمشیربنے بغیر بھی حلقے کے لوگوں کی کریںگے،اس علاقے کے دیرینہ مسائل کو حل کر کے دکھائیںگے، ہم مافیازسے شکست نہیںکھائیں گے او ران کے مقابلے پر رہیںگے۔مزید اہم خبریں
-
بلوچستان کے زرعی شعبے کے ذمے 641 ارب کے واجبات ہیں، بل ادا کردیں 24 گھنٹے بجلی دیں گے، وزیرتوانائی
-
خانہ کعبہ کے دروازے اور حجراسود کا خول تیار کرنیوالی فیکٹری کے پاکستانی مالک خالق حقیقی سے جاملے
-
جام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
-
انتشاری و بدامنی کی ملک میں کوئی گنجائش نہیں نہ ہی ریاست اس کی متحمل ہو سکتی ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
پٹرول کی قیمت میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ ہونے کا امکان
-
خصوصی اقتصادی زونز سے ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، اور زراعت جیسی صنعتوں کو نمایاں طور پر فروغ ملنے کی امید ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کی زیرصدارت یوایس ایف، اگنائٹ کی پالیسی کمیٹیوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس
-
معیشت اور ایس آئی ایف سی ہماری لائف لائن اور ریڈ لائن ہیں، وزیر اطلاعات
-
معیشت اور ایس آئی ایف سی ہماری لائف لائن اور ریڈ لائن ہیں، سیاسی شعبدہ باز محاذ آرائی میں آگے نکل چکے ہیں، ان سے پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام ہضم نہیں ہو رہا، عطاء اللہ تارڑ
-
خیبرپختونخواہ میں مزدوروں کی کم سے کم اجرت 36 ہزار روپے مقرر
-
عمران خان کو قید کرنے والے کروڑوں لوگوں کے دلوں سے کیسے نکالیں گے
-
عالمی برادری افغان عوام کو اکیلا نہ چھوڑے، یو این اعلیٰ اہلکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.