ضلع میں اب تک شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی 23 لاکھ 52 ہزار سے زائد ڈوز لگائی جاچکی ہیں‘چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کھاریاں

منگل 7 دسمبر 2021 12:20

ضلع میں اب تک شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی 23 لاکھ 52 ہزار سے ..
کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ضلع میں اب تک شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی 23 لاکھ 52 ہزار سے زائد ڈوز لگائی جاچکی ہیں، ضلع گجرات کے 42 فیصد شہری ویکسین کی دونوں ڈوز لگوا چکے ہیں، 100 فیصد شہریوں کی ویکسی نیشن کے لئے ریڈ مہم دوسرا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے بریفنگ کے دوران کیا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذاکر علی رانا بھی موجود تھے۔

سی ای او ہیلتھ نے ڈی ڈی ایچ او کھاریاں ڈاکٹرعمر کے ہمراہ آرایچ سی ملکہ، بی ایچ یو ٹھوٹہ رائے بہادر اور دیگر بنیادی مراکز صحت کا دورہ بھی کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ نے بتایاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم کی زیر نگرانی ضلع گجرات میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی کل تعداد 21لاکھ25ہزار سے زائد ہے، ضلع میں ابتک 9لاکھ 70ہزار 413ہے جوکورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کے لئے کل اہل افراد کا 42فیصد ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع گجرا ت کے رہائشی 13لاکھ 82 ہزار 129 افراد کو اب تک کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی ڈوز لگی ہے۔ سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ ریڈ مہم دوسرے مرحلے کے پہلے ہفتے کے دوران 33 ہزار 200 افراد کو پہلی اور31ہزار 780 افراد کو ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی ہے۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ ویکسی نیشن کیلئے آنے والی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں،شہری کسی میسج کا انتظار کئے بغیر پہلی ڈوز لگوانے کے 28 دن بعد قریبی سنٹر سے بھی ویکسی نیشن کرواسکتے ہیں۔