پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی سے شہریوں کو خطرناک امراض سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے‘ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کھاریاں

منگل 7 دسمبر 2021 12:20

پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی سے شہریوں کو خطرناک امراض سے محفوظ رکھا ..
کھاریاں: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ پینے کیلئے صاف پانی کی فراہمی سے شہریوں کو خطرناک امراض سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے، غیر سرکاری تنظیمیں اس حوالے سے اپنا اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہلال احمر کے زیر اہتمام گھریلوں استعمال کیلئے واٹر فلٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سوشل ویلفیئر آفیسرز شعیب اکرم، ثمن اعجاز،ظہیر احمد اور ہلال احمر کے نمائندہ حمزہ اسلام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر 125گھرانوں کو واٹر فلٹرز تقسیم کئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ صاف پانی قدرت کی بہت بڑی نعمت ہے خصوصاشہری علاقوں میں پانی آلودہ ہونے سے بہت سی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہلال احمر کی طرف سے شہریوں کو گھریلوں استعمال کے لئے فلٹرز کی فراہمی نہایت احسن اقدام ہے اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ سوشل ویلفیئر آفیسر شعیب اکرم نے بتایا کہ ہلال احمر کی طرف سے فراہم کئے جانے والے واٹر فلٹرز تحصیل کھاریاں کے شہریوں کو دیئے گئے ہیں، مستقبل میں دیگر تحصیلوں میں بھی شہریوں کو واٹر فلٹرز دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :