
رائس ایکسپورٹرزکے وفد کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بحری امور محمود مولوی سے ملاقات
منگل 7 دسمبر 2021 16:45

(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ محمود مولوی تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ دستیاب رہتے ہیں اور اپنی ہر ممکن کاوشوں سے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں ۔
انور میانور نے محمود مولوی سے گذارش کی کہ DPPتمام ایکسپورٹ امپورٹ کے کنٹینر کا معائنہ کرتاہے مگر کراچی کی پورٹس پر مناسب جگہ دستیاب نہیں ہے ۔ اسکے علاوہ پورٹ قاسم پر DPPکے زیر استعمال دفتر کئی سالوں سے بند پڑا ہے جسکو از سر نو کھول کر DPPکے حوالے کرنے کی ضرورت ہے ۔ محمود مولوی نے اسی موقع پر پورت قاسم کے افسران سے رابطہ کر کے DPPکو دوبارہ دفتر فراہم کرنے کیلئے ہدایات جاری کیں ۔ اسکے علاوہ پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ میں کنٹینر کے معائنے کیلئے مناسب جگہ مقرر کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ DPPکے ڈائریکٹر سہیل شہزاد نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ REAPاور وزارت تجارت کے مسلسل تعاون کے بعد DPPمیں تین سالہ کنٹریکٹ پر کثیر اور مناسب تعداد میں افسران بھرتی کئے گئے ہیں ۔ اسکے علاوہ دفتری معاملات کیلئے مناسب فنڈز بھی مہیا کئے گئے ہیں ۔ انہوںنے محمود مولوی اور REAPسے ان افسران کو مستقل کرنے کیلئے تعاون کی درخواست کی تاکہ تین سال بعد بھی یہ دل جمعی سے اپنی خدمات ملک کی معیشت کی بہتری کیلئے جاری رکھ سکیں۔ انور میانور نے ملک کی در آمدات اور بر آمدات کے شعبے کیلئے DPPکی بہترین خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ پہلے تک DPPکے پاس اسٹاف کی شدید کمی تھی لیکن انہوں نے رات دن محنت کر کے ٹریڈ کو خدمات فراہم کی خصوصاًً ملک میں زر مبادلہ فراہم کرنے کیلئے بر آمدات کے شعبے کیلئے توقع سے زیادہ تعاون کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال ملک میں چاول کی بمپر فصل حاصل ہوئی ہے اور بر آمدا ت کے لئے وافر مقدار میں چاول دستیاب ہے لیکن بر آمدا ت کیلئے جہازوں کے کنٹینر دستیاب نہیں ہیں حالانکہ کچھ ممالک میں در آمدات کیلئے آئے ہوئے جہازوں کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ مخصوص فیصد خالی کنٹینر بر آمدات کیلئے فراہم کریں مگر ہمیں شدید ضرورت کے باوجود خالی کنٹینر نہیں مل رہے اور اگر مل بھی رہے ہیں تو انکا کرایوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے ۔ اسکے علاوہ انہوں نے بتایا کہ شپنگ ایجنٹ اور کمپنیاں اپنے چارجز میں ڈالر ایکسچینج ریٹ زیادہ چارج کر رہی ہیں ۔ انہوںنے محمود مولوی سے اس مسئلے کے حل کیلئے تعاون کی درخواست کی جسکے جواب میں محمود مولوی نے ضروری دستاویز فراہم کرنے کی گذارش کی جنکی روشنی میں وہ تمام متعلقہ محکموں اور وزیر اعظم آفس سے رابطہ کر کے اس اہم مسئلے کا جلد مناسب حل نکالنے کی کوشش کریں گے ۔ میٹینگ کے اختتام پر عبد الرحیم جانو اور انور میانور نے محمود مولوی کو REAPکی شیلڈ اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا۔مزید تجارتی خبریں
-
سونا 3 لاکھ 60 ہزار فی تولہ، چاندی کے نرخ بھی بلند ترین سطح پر
-
فیصل بینک نے پاکستان کی پہلی انکلوژو کمیونی کیشن گائیڈ متعارف کرادی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایس آئی ایف سی کا دوسرا سال ، معدنی وسائل، پالیسی اصلاحات اور خودکفالت کی جانب مؤثر پیش رفت
-
لاہور میں برائلر گوشت 37 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 461 روپے ہوگئی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا
-
پی ایس ایکس میں تیزی برقرار، ایک لاکھ 31 ہزار کی نئی تاریخی حد بھی عبور
-
مالی سال 2024-2025 کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 ارب ڈالرز کا اضافہ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی،ہنڈرڈ انڈیکس 130,000 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں8روپے کلو کمی،فارمی مہنگے
-
مصالحہ جات کی قومی برآمدات میں مئی 2025میں 7.89فیصدکا اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.