کراچی، اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے 13کار وموٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کرلیا، 8 مسروقہ کاریں اور 13 چوری کی موٹر سائیکلیں برآمد

منگل 7 دسمبر 2021 22:40

ژ*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے مقابلے ودیگر کارروائیوں کے دوران ایک زخمی ملزم سمیت 13کار وموٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کرکے قبضے سے 8 مسروقہ کاریں اور 13 چوری کی موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی/ سی آئی اے پو لیس نے کراچی سے کاریں چوری کر کے پنجاب کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے والے بین الصوبائی فیصل آبادی گینگ سے مقابلے کے بعد گینگ سرغنہ رستم علی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ایس ایس پی اے وی ایل سی/ سی آئی اے بشیر بروہی کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس کی وارداتوں کو روکنے کے لئے کی گئی ناکہ بندی کے دوران کراچی پولیس کو انتہائی مطلوب کراچی سے کاریں چوری کر کے پنجاب کے مختلف علاقوں میں فروخت کر نے والے بین الصوبائی فیصل آبادی گینگ کے سرغنہ رستم علی کو سچل کے علاقے محمد خان روڈ، اسکیم 33 مویشی منڈی کے قریب مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتارکرلیا، جبکہ دو گرفتار ملزم کے ساتھی ندیم اور شہزاد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور ایک سرقہ شدہ کار برآمد ہوئی ہے، ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہونے کی کو شش کی، ملزمان سے برآمد شدہ کار ہنڈا سٹی پر جعلی نمبر پلیٹ LRJ-674 لگی ہوئی ہے جبکہ کار کا اصل نمبر ADT-314 ہے جو کہ 5 دسمبر 2021 کو حیدری ما رکیٹ کے علاقے پارکنگ ایریا Chase Value سے چوری کی گئی تھی، جس کا مقدمہ الزام نمبر538/2021حیدری مارکیٹ میں درج ہے، علاوہ ازیں اے وی ایل سی پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران کار و موٹر سائیکل چوری میں کراچی کے سب سے بڑے نیٹ ورک کھوکھر گروپ کے سرغنہ عبدالجبار کھو کھر اور اس کے بھائی اور بھتیجے سمیت 12ملزمان کو گرفتارکر کی7 کاریں اور 13 موٹر سائیکلیں بر آمد کر لی گئیں، ایس ایس پی بشیر بروہی کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدالجبار کھو کھر ولد شیر محمد، اقبال کھو کھر ولد شیر محمد، فیصل عرف ڈاڈا ولد علی اختر، محمد علی عرف علی ولد اشرف، سلیم ولد غلام نبی، امام بخش ولد سائیں داد، ہارون اشر گل ولد اشر خورشید گل، نوید ولد عبدالوحید، زین ولد غیاث الدین، عبدالرزاق ولد عبدالخالق، عزیز اللہ ولد محمد یار اور ملک سہیل ولد شاہ نواز شامل ہیں، جبکہ ملزمان سے برآمد کار نمبر ADH-563 سوزوکی مہران تھانہ اسٹیل ٹاؤن سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 692/2021 ہے، کار نمبر APG-714 ٹویوٹا کرولا تھانہ شاہ لطیف سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 826/2021 ہے،کار نمبرAC-3278 سوزوکی مہران تھانہ تیموریہ سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 1156/2021 ہے، کار نمبر ARZ-275 ٹویوٹا کرولا تھانہ مبینہ ٹاؤن سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر638/2021 ہے، کار نمبر AKA-990 ٹو یو ٹاپلاٹز تھانہ نبی بخش سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 380/2021 ہے، کار نمبر CU-0119 سوزوکی ہائی روف تھانہ عیدگاہ سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 348/2021 ہے،کار نمبر BGP-330 ٹویو ٹا کرولا تھانہ گلشن معمار سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 674/2021 ہے، مو ٹر سائیکل نمبر KBW-7079 سپر اسٹار 70 تھانہ زمان ٹاو ٴن سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر1322/2021 ہے، موٹر سائیکل نمبر KBJ-0431 ہنڈا 70 تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریاسے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 1488/2021 ہے، موٹر سائیکل نمبر KEO-8702 سپر پاور 70 تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 1623/2021 ہے، موٹر سائیکل نمبر NHB-6530 ہنڈا 70 تھانہ سرسید سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر211/2021 ہے، موٹر سائیکل نمبر KKV-2950 یونین اسٹار 70 تھانہ مدینہ کالونی سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر517/2021 ہے، مو ٹر سائیکل نمبر KIH-7738 زیکو 70 تھانہ زمان ٹاو ٴن سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 1305/2021 ہے، مو ٹر سائیکل نمبر KOF-5170 یونین اسٹار 70 تھانہ کورنگی سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 656/2021 ہے، موٹر سائیکل نمبرKOS-3148 سپر پاور 70 تھانہ رسالہ سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 205/2021 ہے، موٹر سائیکل نمبر KGQ-3249 بایونک 70 تھانہ اورنگی ٹاو ٴن سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 1271/2021 ہے، موٹر سائیکل نمبر KDA-8802 سپر پاور 70 تھانہ عوامی کالونی سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 522/2021 ہے، موٹر سائیکل نمبرKGB-4606 ہنڈا 125 تھانہ لیاقت آباد سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 530/2020 ہے، موٹر سائیکل نمبر KNR-6753 ہنڈا 125 تھانہ سا ئٹ سپر ہا ئی وے سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 485/2020 ہے، موٹر سائیکل نمبر KHW-9244 ٹارگٹ 70 تھانہ لانڈھی سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر529/2020 ہے، ملزمان کے عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، تاہم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔