اومی کرون کا خطرہ ، سعودی عرب نے شہریوں اور غیرملکیوں پر ایک اور پابندی لگادی
یکم فروری سے بوسٹر ڈوز لگوائے بغیر 18 برس اوراس سے زیادہ عمر کے کسی شہری اورغیر ملکی کو تجارتی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سعودی وزارت تجارت
ساجد علی
بدھ 8 دسمبر 2021
10:34
(جاری ہے)
علاوہ ازیں مملکت میں اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سعودی نمازیوں نے مساجد میں ماسک پہننے کی تاکید کی ہے ، سعودی حکام نے نمازیوں کو مساجد کے اندر ماسک پہننے کی ضرورت کا اعادہ کیا ہے تاکہ اومی کرون میوٹیشن کے ظہور کے بعد کورونا وائرس اور اس کی مختلف اقسام کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے ، یہ رہنمائی سعودی عرب میں کوویڈ 19 کے حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی انچارج کمیٹی کے وزیر صحت فہد الجلاجی کی زیر صدارت 283 ویں اجلاس کے چند دن بعد سامنے آئی۔
اس ضمن میں سعودی وزارت اسلامی امور نے کہا ہے کہ نمازیوں کو مساجد میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں، جیسے کہ چہرے پر ماسک پہننا اور نماز کے دوران دوسرے نمازیوں سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھنا ، اس سلسلے میں امام حضرات اور مبلغین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاشرے کو صحت عامہ کو برقرار رکھنے اور قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کریں۔ ادھر مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں احتیاطی تدابیر سخت کرنے کی ہدایت کردی گئی ، سعودی عرب میں کورونا وائرس کی نئی خطرناک قسم اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی تدابیر سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، اس ضمن میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ زائرین کی صحت اور سلامتی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیحات شامل ہے ، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں حفظان صحت کے سخت انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
وینزویلا،تباہ کن زلزلے سے ہلاکتیں 3 ہزار 535 ہو گئیں
-
آبنائے ہرمز میں 2 جہازوں پر حملہ، امریکا نے ایران پر الزام عائد کر دیا
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
ایمریٹس ایئرلائن کے مسافرایک سال میں6 کروڑ 40 لاکھ سے زائد پریمیم چاکلیٹس کھا گئے
-
تھائی لینڈ سے انٹرنیشنل ڈاک سے 36 کروڑ کی منشیات بھیج دی گئیں
-
ڈزنی لینڈ نے 70 برس میں ایک ارب مہمانوں کا سنگِ میل عبور کر لیا
-
برطانیہ کو تیسری ہیٹ ویو کا سامنا،درجہ حرارت مسلسل 10 دن 30 سینٹی گریڈ سے زائد ر ہنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کا دورہ برطانیہ تنازع کا شکار، بکنگھم پیلس میں نہیں رکیں گے
-
پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو نوبیل انعام مل سکتا ہے، وکٹرگاو
-
ٹرمپ دھمکیاں بند کریں ورنہ جواب دوسری زبان میں ملے گا، ایران کا سخت جواب
-
سعودی عرب کا پاکستانیوں اور دیگر وزیٹرز کیلئے ’پیکیج ویزہ‘ کا اعلان
-
نیٹو اجلاس سے پہلے ٹرمپ کا میلونی پر نیا طنز، تنازع مزید شدت اختیار کر گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.