بلوچستان کو محفوظ صوبہ بنانے کے لیے افواجِ پاکستان اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ خواجہ رمیض حسن

بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور اس کی ثقافت ہمارا فخر ہے، سی پیک کامیابیوں کا سفر بہترین کارکردگی سے طے ہورہا ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 8 دسمبر 2021 12:12

بلوچستان کو محفوظ صوبہ بنانے کے لیے افواجِ پاکستان اور انٹیلیجنس ایجنسیوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2021ء) مسلم لیگ ق پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات خواجہ رمیض حسن نے جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور اس کی ثقافت ہمارا فخر ہے، سی پیک کامیابیوں کا سفر بہترین کارکردگی سے طے ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کو محفوظ صوبہ بنانے کے لیے افواجِ پاکستان اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کا کردار قابلِ ستائش ہے۔