انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 177.57 روپے کی بلند ترین سطح پر آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 دسمبر 2021 12:34

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2021ء) : انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں 270 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرگیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کا 13 پیسے کے اضافے سے 176.89روپے سے شروع ہوا، جس کے بعد ڈالر 23 پیسے اضافے سے 177.01 روپے تک پہنچا، اور دیکھتے ہی دیکھتے ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 79 پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 177.57 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت 31 پیسہ اضافے کے بعد 176.79 ہوئی تھی۔ منگل کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 31 پیسہ اضافے کے بعد 176.79 ہو گئی۔