مخصوص کلر اور خوبصورت ڈیزائن کی اجرک اور ٹوپی سندھ کی ثقافت ہے،سویراشیخ

جمعرات 9 دسمبر 2021 22:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2021ء) پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبصورت ماڈل واداکارہ سویراشیخ نے کہا ہے کہ مخصوص کلر اور خوبصورت ڈیزائن کی اجرک اور ٹوپی سندھ کی ثقافت ہے،سندھ صوفیائے کرام اور بزرگان دین کی دھرتی ہے جنہوںنے ہمیشہ پیار ، محبت ، اخوت اور رواداری کا درس دیا اس پیغام محبت کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی سے پیار کرنے والے اس کی ثقافت سے بھی والہانہ محبت رکھتے ہیں۔

مخصوص کلر اور خوبصورت ڈیزائن کی اجرک اور ٹوپی سندھ کی ثقافت ہے ۔

(جاری ہے)

ماڈل واداکارہ سویراشیخ نے کہا کہ سندھ دھرتی سے محبت کرنے والے افراد اپنی ثقافت بھی بڑی شان و شوکت سے منایا کرتے ہیں،سندھی اجرک اور ٹوپی ڈے منانے والے افراد نہ صرف اپنی ثقافت کو اجاگر کررہے ہیں بلکہ سندھ دھرتی کے پیغام محبت ، پیار ، اخوت اور رواداری کو پھیلارہے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی ثقافت پر ناز ہے ،ثقافت اجاگر کرنے سے آپس میں محبت ، قربت اور احترام بھی بڑھے گا ،سویراشیخ نے کہا کہ آپس کی دوریاں ختم کرکے اپنی آئندہ کی نسلوں کے لئے پیار و محبت کے ماحول کو فروغ دینا ہوگا جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔یوم ثقافت محبت باٹنے کا دن ہے ۔

متعلقہ عنوان :