این سی او سی کی ٹیم کا اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے مجسٹریٹ اور پولیس کے ہمراہ فیض آباد بس سٹینڈ کا دورہ ، ڈرائیورز معاون عملے اور مسافروں کی ویکسی نیشن کی صورتحال کا معائنہ کیا

ہفتہ 11 دسمبر 2021 18:12

اسلام آباد۔11دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 11 دسمبر2021ء) :این سی او سی کی ٹیم نے ہفتہ  کو اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے مجسٹریٹ اور پولیس کے ہمراہ فیض آباد بس سٹینڈ کا دورہ کیا تاکہ ویکسینیشن کے لازمی نظام پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

این سی او سی اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے فیض آباد کے مختلف بس سٹینڈز پر مختلف روٹس کی بسوں میں ڈرائیورز معاون عملے اور مسافروں کی ویکسی نیشن کی صورتحال کا معائنہ کیا۔

متعلقہ حکام نے ویکسینیشن سے متعلق این سی او سی کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر افراد، ڈرائیوروں پر بھاری جرمانے عائد کیے ہیں۔ ٹیموں نے متعدد خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر گرفتار بھی کیا اور بعد ازاں انہیں ویکسین لگوانے کی یقین دہانی پر رہا کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :