اکرم خان درانی نے الیکشن آف پاکستان کی جانب سے ملنے والے شوکاز نوٹس کا حلفیہ جواب جمع کرا دیا

اتوار 12 دسمبر 2021 00:01

ْبنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2021ء) سابق وزیر اعلیٰ واپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے الیکشن آف پاکستان کی جانب سے ملنے والے شوکاز نوٹس کا حلفیہ جواب جمع کرا دیا تحصیل میریان اور ککی میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسوں میں شرکت اور تقاریر خلاف ورزی ہے ،الیکشن کمیشنر کی جانب سے جاری کردہ نوٹس اپوزیشن لیڈر کے وکیل سینئر قانون دان پشاور ہائیکورٹ سینان درانی کی وساطت سے الیکشن کمیشن کو جمع کیا گیا ،جواب میں سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی نے کہا کہ میں ریاست کا ذمہ دار شہری ہوں قانون اور آئین کی خلاف ورزی کبھی نہیں کر سکتا ، میں اس ملک کا وفار شہری ہونے کی حیثیت سے ملک کے آئین اور قانون کا مکمل پابند ہوں اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بنوں سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان ، ایم این اے زاہد اکرم درانی ، ایم پی اے ملک پختونیار اور شیراعظم وزیر پچاس ہزار روپے بلدیاتی الیکشن میں الیکشن کشن قوانین کی خلاف ورزی پر پہلے ہی جرمانہ کرچکے ہیں۔