طلحہ طالب کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

بدھ 15 دسمبر 2021 20:46

طلحہ طالب کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2021ء) پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحٰہ طالب کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود طلحٰہ طالب کے آفیشل اکاؤنٹ پر اٴْن کی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹک ٹاک ویڈیو میں طلحٰہ طالب کسی ہوٹل کے روم میں موجود ہیں اور ایونٹ کے لیے تیار ہوتے نظر آرہے ہیں۔طلحٰہ طالب پٴْراعتماد انداز میں ٹرینڈنگ پنجابی گانے پر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہے ہیں۔ویڈیو میں طلحٰہ طالب اپنے دوست سے پنجابی زبانی میں کہتے ہیں کہ اسنیپ بناؤ، آپ کی بھابھی کو بھیجنی ہے۔خیال رہے کہ تاشقند میں پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے ورلڈ چیمپئن شپ میں برائونز میڈل اپنے نام کیا۔

متعلقہ عنوان :