Live Updates

ایشیا کپ کا میزبان ہونے کے باوجود بھارتی بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار منظرعام سے غائب

ہفتہ 13 ستمبر 2025 17:02

ایشیا کپ کا میزبان ہونے کے باوجود بھارتی بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار منظرعام ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)ایشیا کپ 2025 کا میزبان ہونے کے باوجود بھارتی بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار منظرعام سے غائب ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ نے پاک بھارت میچ میں کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کو دبئی بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، بھارت میں پاکستان کے خلاف میچ کی بائیکاٹ مہم چل رہی ہے۔بائیکاٹ مہم کی وجہ سے بی سی سی آئی کے زیادہ تر آفیشلز میچ سے خود کو دور رکھ رہے ہیں، بھارتی بورڈ کے عہدیداروں کی میچ میں نظر نہ آنے کو خاموش بائیکاٹ کہا جانے لگا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی بورڈ کے تمام اعلیٰ اور اسٹیٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیدار دبئی میں موجود تھے، آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے میچ کے بجائے امریکا میں ایک میٹنگ میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا۔بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا ویمنز ورلڈکپ کی تیاری کا کہہ کر دبئی نہیں جا رہے، آئی پی ایل چیئرمین ارون دھمال نے بھی میچ اسٹیڈیم میں نہ دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے نائب صدر اور اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر راجیو شکلا بھارت کی جیت کی صورت میں کیمرے پر نظر آسکتے ہیں، بی سی سی آئی کے دیگر عہدیداران بھارت کی ممکنہ فتح کی صورت میں ہی منظر عام پر آئیں گے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات