Live Updates

ہر ٹیم کیخلاف بے خوف کرکٹ کھیلیں گے، بھارت بھی اس سے مستثنیٰ نہیں، صائم ایوب

ہفتہ 13 ستمبر 2025 17:02

ہر ٹیم کیخلاف بے خوف کرکٹ کھیلیں گے، بھارت بھی اس سے مستثنیٰ نہیں، صائم ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے کہا ہے کہ ہر ٹیم کے خلاف بے خوف کرکٹ کھیلیں گے، بھارت بھی اس سے مستثنیٰ نہیں، ہمارا ہدف صرف بھارت کے خلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے۔دبئی میں پاک بھارت میچ سے قبل پریس کانفرنس میں صائم ایوب نے کہا کہ پلیئنگ الیون پِچ کی صورتحال کے مطابق منتخب کرتے ہیں، خشک پِچ پر اسپنرز کو موقع ملتا ہے۔

(جاری ہے)

صائم ایوب نے کہا کہ ہر میچ میں بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ٹیم کے پلیئرز اعتماد دیتے ہیں، امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی پاک بھارت میچ کی یاد کچھ خاص نہیں، منیجمنٹ کا مشورہ ہے ماضی سے سیکھیں، فوکس ابھی اور آج پر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کو جتوانا سب سے بڑا چیلنج ہے، دباؤ میں رہ کر فتح حاصل کرنا ضروری ہے، ٹیم ورک کے ساتھ بڑا میچ جیتنا مقصد ہے۔صائم ایوب نے کہا کہ ایک پلیئر میچ جتائے تو سب پچھلی پرفارمنس بھول جاتے ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات