ْبہاولنگر میں جعلی دودھ، کھاد اور دیگر اشیاء کے بعد اب جعلی سگریٹ بھی منظر عام پر آ گئے

جمعرات 16 دسمبر 2021 14:26

ْبہاولنگر میں جعلی دودھ، کھاد اور دیگر اشیاء کے بعد اب جعلی سگریٹ بھی ..
بہاول نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2021ء) بہاولنگر میں جعلی دودھ، کھاد اور دیگر اشیاء کے بعد اب جعلی سگریٹ بھی منظر عام پر آ گئے جس سے شہری منہ اور گلے کے موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے شہریوں اور سگریٹ بنانے والی نجی رجسٹرڈ کمپنی کے مالکان اور پنجاب بھر سے سینکڑوں ملازمین رفیق شاہ چوک پر سراپا احتجاج بن گئے جعلی سگریٹ بنانے والی کمپنی سول ٹبیکو کو فوری بند کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق شہر بہاولنگر میں دودھ، کھاد اور دیگر اشیاء کے بعد اب جعلی سگریٹ کی تیاری اور فروخت بھی سرعام جاری ہے سول ٹبیکو نامی فیکٹری میں کئی برانڈ کی سگریٹ کے ساتھ ساتھ یونیورسل ٹبیکو کمپنی مردان کا رجسٹرڈ کیفے سگریٹ بھی جعلی تیار کیا جا رہا ہے جسے کوئی روکنے والا نہیں، ان جعلی سگریٹ سے شہری ضلع بھر میں منہ اور گلے کے موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں. جعلی سگریٹ کی تیاری سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے اور اس صنعت سے وابستہ کارکنوں کا معاشی استحصال بھی ہو رہا ہے جس پر بہاولنگر کے شہری اور ٹبیکو کمپنیوں کے پنجاب بھر سے آئے ملازمین نے رفیق شاہ چوک میں جمع ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور جعلی سگریٹ کمپنی کے خلاف بینرز اٹھا کر شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر چشتیاں روڈ بہاولنگر میں قائم سول ٹبیکو نامی کمپنی کو سیل کیا جائے اور جعلی سگریٹ بنانے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائی-

متعلقہ عنوان :