ڈرامہ ’’سسی چلی سسرا ل میں‘‘میں مختار چن کی فنکارانہ صلاحیتوں نے دھوم مچا د ی

فنکار کی اصل پہچان شائقین کی جانب سے ملنے والی داد تحسین سے ہی ہوتی ہے،اداکارمختارچن کی گفتگو

اتوار 19 دسمبر 2021 18:10

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2021ء) مقامی تھیٹرمیں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’سسی چلی سسرا ل میں‘‘میں مختار چن کی فنکارانہ صلاحیتوں نے دھوم مچا د ی ،تفصیلات کے مطابق شالیمار تھیٹر میں پیش کیا جانے والے ڈرامہ''سسی چلی سسرال میں ''میں اداکارمختار چن کی زبردست انٹری پر ہال تالیوں اور سیٹیوں سے گونج اٹھا ،مختار چن کو لا جواب اداکار ی کے جو ہر دکھا نے پر لائن آف پنجاب اور مسٹر پرفیکٹ کے خطابات بھی مل چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیج کی تاریخ میں مختار چن ایسے فنکار ہیں جنہوں نے نہایت قلیل عرصہ کے دوران بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔مختار چن کا فن اداکار ی سے جنون کی حد تک لگائو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ روح کی گہرائیوں میں ڈوب کر تاثرات کا اظہار کرتے ہیں ۔بقول مختار چن فنکار کی اصل پہچان شائقین فن کی جانب سے ملنے والی داد تحسین سے ہی ہوتی ہے ۔شائقین کی داد تحسین فنکا رکی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے اور پہلے سے بہتر اداکاری کرنے کا عزم بھی بڑھتا ہے ۔ڈرامہ ’’سسی چلی سسرال میں ‘‘مختار چن کے علاوہ ظفری خان ،مہک نور سمیت دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔تحریرو ہدایات ڈاکٹر اظہر ملک جبکہ پروڈیوسر علی طارق و حسن طارق ہیں ۔

متعلقہ عنوان :