sفلپائن ،سمندری طوفان سے 80 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ، حکام

اتوار 19 دسمبر 2021 18:15

ح منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2021ء) فلپائن میں آنے والے سمندری طوفان سے 80 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق تباہ شدہ جزیروں تک پینے کے پانی اور خوراک پہنچانے کی کوششیں تیز تر کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سمندری طوفان رائے نے جزیرہ نما اس ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے جبکہ تین لاکھ سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔ طوفان کی وجہ سے کئی علاقوں میں مواصلات اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے جبکہ متعدد دیہات زیر آب ای گئے ہیں۔ خیراتی اداروں نے بین الاقوامی برادری سے عطیات کی اپیل کی ہے۔ فلپائن میں سالانہ تقریبای بیس بڑے سمندری طوفان آتے ہیں۔